افغان صدر کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کی خاطروہ طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہارمیں دفتر کھولنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں۔
ننگرہار میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے وہ اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔صدر اشرف غنی کے دفتر کھولنے کی پیشکش کو طالبان نے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ عالمی برادری دوحہ میں موجود طالبان کے دفتر کو تسلیم کرے۔افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے مطابق گزشتہ ماہ دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ چھ روز جاری رہنے والے مذاکرات میں امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔