قومی

  • قومی
  • Feb 11, 2019

وزیراعظم اور لبنان کے وزیراعظم سعدرفیق الحریری کی ملاقات

پاکستان اور لبنان نے دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے دبئی میں وزیراعظم عمران خان اور لبنان کے وزیراعظم سعدرفیق الحریری کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نےقومی اتفاق رائے سے نئی حکومت کی تشکیل پرلبنان کے وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم سعدالحریری نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے لبنانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نےا من و استحکام کیلئے لبنان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہرمشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ ہے۔