بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 10, 2019

چین کی نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے کی مذمت

چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ریاست میں بھارتی رہنماؤں کی سرگرمیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
چین کادعویٰ ہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد مئی میں ہونے والے انتخابات میں اپنی قوم پرست جماعت بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات، چین کے مفادات اورخدشات کا احترام،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی رفتار کو فروغ اور کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے پر زور دیتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اور سرحدی مسئلے پیچیدہ ہوں۔