بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 10, 2019

بی جے پی حکومت کا مسلم متعصبانہ رویہ

بھارتیا جنتا پارٹی حکومت کا مسلم متعصبانہ رویہ ایک بار پھر سے دنیا کے سامنا آگیا۔ بی جے پی یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیدار مکیش سنگھ لودھی نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور سے یونیورسٹی کے احاطے میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ایک دھمکی آمیز خط میں مکیش سنگھ لودھی نے کہا کہ ان کے پاس جواب دینے کے لئے 15 دن ہیں ، اور اگر وائس چانسلر ایسا کرنے میں ناکام رہے ، تو بی جے پی کے ہزاروں کارکن خود ہی یونیورسٹی کے احاطے میں گھس کر مورتی نصب کر لیں گے-