بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 10, 2019

فرانس: حکومت مخالف "يلو ويسٹ" نامی تحريک کے تحت مظاہرے جاری

فرانس میں "يلو ويسٹ" نامی تحريک کے تحت حکومت مخالف مظاہرین کا ہفتہ وار احتجاج تیرہویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے ۔ سترہ نومبرسے جاری مظاہرے اب سیاسی تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی۔پیرس میں فرانسیسی قومی اسمبلی کے سامنےمظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص زخمی ہوگیاجسے امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےآنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا اوردس مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔