بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 10, 2019

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا خطاب

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے طالبان کیساتھ جولائی تک امن معاہدہ چاہتے ہیں ۔
واشنگٹن میں یو ایس اے انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے زلمے خلیل نے کہا کہ طالبان فوری طور پر جنگ بندی کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امید وار فائدہ ہو گا۔ خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کیونکہ پاکستان افغان مسئلہ سیاسی طورپر حل کرنے کا خواہاں ہے ۔افغانستان میں امن پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر کرنے میں معاون ہو گا۔افغانستان سے بہتر تعلقات اور خطے میں امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔