کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 10, 2019

دبئی:آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ

آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوچونتیس رنز سے ہرادیا۔ تین میچز کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انچاس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سدرہ امین نے چھیانوے اور ندا ڈار نے اکاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ثنا میر نے اکیس رنز بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انچاس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو چھ رنز بناسکی۔ نتاشا مک لین بیاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانہ بیگ نے چار اور ثنا میر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا تیسرا میچ پیر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔