کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 10, 2019

آسٹریلیا:بگ بیش کرکٹ لیگ

بگ بیش کرکٹ لیگ کے میچ میں’’ایڈیلیڈ سٹرائیکرز ‘‘ نے’’ پرتھ سکارچرز ‘‘ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ’’پرتھ سکارچرز‘‘ نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوہتر رنزبنائے۔’’جوش انگلس‘‘ اور مچل مارش نے نصف سنچریاں سکورکیں ۔انگلس نے پچپن اور مارش نے پچاس رنز بنائے۔’’ایڈیلیڈ سٹرائیکرز‘‘کی جانب سے ’راشد خان نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں ’’ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز‘‘ نےمطلوبہ ہدف انیس اعشاریہ دواوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ ’جوناتھن ویلز ‘‘ نے سب سے زیادہ انہتر رنز بنائے۔’’ہیری نیلسن ‘‘ نے چوالیس رنز کی اننگز کھیلی۔
بگ بیش لیگ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔