کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 10, 2019

کراچی:لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فواد رانا کی سربراہی میں سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ سےکراچی میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ امن وامان بحال ہونے کے بعد کراچی بین الاقوامی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسری مرتبہ کراچی پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کررہا ہے جو اعزاز کی بات ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل کی میزبانی کے لئے ہماری تیاری مکمل ہے ۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کی ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو آفیشل شرٹ پیش کی ۔