تفریح

  • تفریح
  • Feb 10, 2019

شارجہ میں دلکش لائٹ فیسٹول کا آغاز

شارجہ میں سالانہ انٹر نیشنل لائٹ فیسٹول جاری ہے جہاں روشنیوں کے دلکش نظاروں نے دیکھنے و الوں کو سحرزدہ کردیا ہے۔
اس9ویں سالانہ لائٹ فیسٹول میں آتش بازی،لیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پروجیکشن،تھری ڈی میپنگ اور اسپیشل ایفکٹس سے مزین شاندار لائٹ شو زکا اہتمام کیا جا رہا ہےجسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔رواں سال اس لائٹ فیسٹول میں 17 مقامات پر 20 لائٹ شوز پیش کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے مختلف فنکار اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔روشنیوں اور رنگوں سے بھرپوریہ فیسٹول 16 فروری تک جاری رہے گا۔