قومی

  • قومی
  • Feb 10, 2019

ا بھی وقت ہے قوم کی لوٹی دولت واپس کردیں ،زرتاج گل

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہےکہ جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر جملے کسنے اور تنقید کرنے سے ہی پکی ہے۔ اپوزیشن کے ترجما ن اپنی صلاحیتیں بدعنوان رہنماؤں کی ترجمانی میں ضائع نہ کریں۔زرتاج گل نے کہا کہ قوم لوٹی ہوئی دولت کا حساب چاہتی ہے۔قوم کرپٹ رہنما ؤں کو جانتی ہے۔کرپشن کا کوئی دفاع نہیں ہوتا، اس کا صرف اعتراف ہوتا ہے۔اب بھی وقت ہے قوم کی لوٹی دولت واپس کردیں ۔