قومی

  • قومی
  • Feb 10, 2019

سپیکر اسدقیصر نےصوابی میں ڈسٹرکٹ جیل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

قومی اسمبلی کےسپیکر اسدقیصر نےصوابی میں ڈسٹرکٹ جیل کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔ قیدیوں کیلئے ہسپتال کی سہولت بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسپیکر اسدقیصر نے کہا کہ وہ قواعد کے مطابق پارلیمانی امور انجام دیں گےاورکسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشیداحمد کی اپنی جماعت ہے۔وہ جو بھی کہیں ان کی مرضی ہے۔