قومی

  • قومی
  • Jan 11, 2019

اسپیکر قومی اسمبلی سے سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پارلیمان کے وقار میں اضافے کے لیے ہمیں پارلیمانی اقدار کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوے باہمی احترام اور تحمل سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل باہمی مشاورت کے ذریعہ مکمل کر لیا جائے گا۔
خورشید احمد شاہ نے اسپیکر کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں اپنی جماعت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔