قومی

  • قومی
  • Jan 11, 2019

وزیراعظم آفس نے معذور افراد کی آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کےحوالے سے سفارشات طلب کر لی

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کئےگئےپاکستان سٹیزن پورٹل کی جانب سےعوامی فلاح وبہبوداورگڈگورننس میں معاونت کاسلسلہ جاری ہے۔پنجاب کےپسماندہ علاقےسےتعلق رکھنےوالےغریب شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس نے معذور افراد کی آمدنی اور انکے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ کےحوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں ۔وزیر اعظم آفس کی جانب سےوزارت کامرس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تیس دن میں سفارشارت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے معذور افرادکے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء ، ویل چیئر، مصنوعی اعضاء وغیرہ پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔مخصوص افراد کے کوٹہ پر بھرتی اور معذور افراد کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں جبکہ تمام بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل نہ صرف شکایات کے ازالے کا کردار ادا کررہاہے بلکہ شہریوں کی طرف سے موصول تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں بھی مدد گار ثابت ہورہاہے۔