قومی

  • قومی
  • Jan 11, 2019

پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی مسئلے پربڑی پیشرفت

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت انڈس واٹر ٹریٹی پر تنازع حل کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے اورپاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے-
آبی وسائل کے وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے بتایا کہ بھارت نے معائنہ کے لئے پاکستان کی درخواست قبول کر لی ہے ۔جس کے بعد انہوں نے کمشنر انڈس واٹرکی سربراہی میں 3رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کر دی خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کرے گی -
وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے بھارت کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اورامید ظاہرکی ہے کہ بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا ۔