قومی

  • قومی
  • Jan 11, 2019

وفاقی حکومت کے مختلف منصوبوں اور اداروں کے معائنے کاآغاز

وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے مختلف منصوبوں اور اداروں کے معائنے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف افسران نے7۔8 اور 9 جنوری کو اپنے اداروں کے بارے میں پی ایم انسپکشن کمیشن کو بریف کیا۔ پاکستان انسپکشن کمیشن کے چیئرمین نے افسران پر زور دیا ہے کہ اپنے اداروں کی کارکردگی کو عوام کی فلاح ، ترقی اور ملک میں طرز حکمرانی کےلئے بہتر بنائیں۔