موسم

  • موسم
  • Jan 10, 2019

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔ تاہم (شام /رات) کوئٹہ ، ژوب ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ، مردان ، ہزارہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور ہفتہ کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان ، بنوں ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور ، ساہیوال اور سکھر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مالاکنڈ ، سوات ، چترال ، کالام ، مالم جبہ ، اپردیر ، ہزارہ ، مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا بھی امکان ہے ۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان ہے ۔
آج اور کل کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کی توقع ہے ۔