قومی

  • قومی
  • Jan 11, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی کی بلتستان یونیورسٹی کےطلبہ سےگفتگو

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کر دیا گیا ہے۔اسے جلد دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔یونیورسٹیاں طلباء کو نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےقابل بنائیں کیونکہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا راز سماجی شعبے کی ترقی، خاص طور معیاری تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں گلگت بلتستان میں سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے سیاحت کا فروغ اس علاقے کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔