قومی

  • قومی
  • Jan 10, 2019

حکومت اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے, وزیرخزانہ

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔عوام کے ٹیکس کے پیسے کا شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے استعمال ہماری ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد میں پاک چین پبلک آڈٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔سرکاری فنڈز کے بہتراستعمال کو یقینی بنانےکیلئے آڈیٹرجنرل اپنی بھرپور صلاحیت کوبروئے کار لائیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے آڈٹ نظام نے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ۔ہم اس نظام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
***آواز۔خاموش***