قومی

  • قومی
  • Jan 10, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے جموں و کشمیر کونسل کے صدرکی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام آباد میں انسانی حقوق کے بارے میں جموں و کشمیر کونسل کے صدر ڈاکٹر نذیر گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئےصدرمملکت نے کہا کہ مقبوضہ واد ی میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں کشمیری رہنماؤں کا کردار کلیدی ہے۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔صدر مملکت نے مقبوضہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے پر ڈاکٹر نذیر گیلانی اور اس کی تنظیم کی کاوشوں کو سرا ہا۔
جموں و کشمیر کونسل کے صدر ڈاکٹر نذیر گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنرکی رپورٹ نے دنیا بھر میں کشمیریوں کی تحریک کو نیا ولولہ دیا ہے۔ عالمی برادری کو اس رپورٹ کی روشنی میں بھارتی افواج مظاکم کا نوٹس لینا چاہیئے۔