قومی

  • قومی
  • Jan 10, 2019

سپریم کورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق معاملے کی سماعت

سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ نجی سکولوں کی ماہانہ فیس میں 20فیصد کمی کا اطلاق پانچ ہزار روپے سے زائدفیس پر ہو گا ۔ نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قرار دیا کہ فیس میں20 فیصد کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام نجی سکولوں پر ہو گا۔
عدالت نے بعض نجی سکولوں کی طرف سے عدالتی فیصلے کے بعد غیر نصابی سرگرمیوں میں کمی اور احتجاج کے دیگر طریقے اپنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس کو کاروبار بنا دیاگیا ہے ۔عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔عدالت نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے حوالے سے تفصیل طلب کر لی ۔