کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 11, 2019

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ, ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ آج سے جوہانسبرگ میں شروع ہورہا ہے۔
میچ کی تیاری کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپورپریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو طویل فیلڈنگ سیشن اور نیٹ میں بیٹسمینوں کو شارٹ بالز پر بھرپورمشقیں کرائی گئیں ۔
امکان ہے کہ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمین شامل ہونگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ،فخر زمان اور یاسر شاہ کی جگہ11 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔
تیسرےٹیسٹ میں ڈین ایلیگرجنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے ۔سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں سے اور دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔