کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 10, 2019

بگ بیش کرکٹ لیگ

بگ بیش کرکٹ لیگ کے میچ میں’’ میلبرن۔ رینی گیڈز‘‘ نے ’’برسبین ہیٹ‘‘ کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا ۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں ’’برسبین ہیٹ‘‘نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رنز بنائے ۔ ’’برینڈن میکلم‘‘ نے نصف سنچری سکور کی ۔’’ میلبرن ۔رینی گیڈز‘‘کے عثمان شنواری نے تین اور’’بوئس‘‘ نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
جواب میں ’’میلبرن رینی گیڈز‘‘ نے مقررہ ہدف پندرہ اعشاریہ چار اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ’’سیم ۔ہارپر‘‘ نے چھپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے۔’’ٹام۔کوپر‘‘ ایک چھکا اور تین چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست چھتیس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔