سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jan 10, 2019

بہاولپور:تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ

تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان گرین کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔
ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے ایران کی ٹیم کو آٹھ پوائنٹس کے فرق سے ہرایا۔میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے انتالیس اور ایران نے اکتیس پوائنٹس حاصل کئے۔
پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ہونیوالا مقابلہ پاکستان گرین نے دو پوائنٹس سے جیت لیا۔پاکستان گرین نے چھیالیس اورپاکستان وائٹ نے چوالیس پوائنٹس حاصل کیے۔
مقابلوں کے دوران شائقین کا جوش وخروش دیدنی تھا۔رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک اور بہاولپور کے میئرعقیل نجم ہاشمی نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔