بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 11, 2019

پاکستان, افغان امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، افغان نمائندہ خصوصی

افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤدزئی نے کہا ہے کہ پاکستان۔افغان امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
بی بی سی کو انٹرویو میں عمر داؤد زئی نے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ اور سنگین مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے خطے میں استحکام اور افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔
امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونےو الے مذاکرات کے حوالے سے عمر داؤد زئی نے کہا کہ امریکہ نے طالبان سے براہِ راست مذاکرات کیلئے افغان حکومت سے اجازت لی تھی اور افغان سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا تھا۔