بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2019

عالمی برادری جزیرہ نما کوریا سے متعلق نتیجہ خیزمذاکرات کی خواہاں ہے:چینی صدر

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لئے پُرامن اور نتیجہ خیزمذاکرات کی خواہاں ہے۔
صدر شی چن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کا سیاسی حل تاریخی اقدام ہوگا۔شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا کہ وہ اپنے اس وعدے پر قائم ہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔