بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2019

افغانستان میں پرتشدد واقعات

افغانستان میں متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے اکیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ملک کے مغربی اور شمالی حصوں میں یہ حملے طالبان جنگجوؤں نے کیے۔ ان کارروائیوں میں تئیس سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔صوبہ باد غیس میں طالبان نے سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیا جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔صوبہ بغلان میں بھی حملوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔صوبہ تخار میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔