بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2019

میکسیکوکی سرحد دیوار کی تعمیر: ٹرمپ ،ڈیموکریٹس کے درمیان کشیدگی برقرار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورڈیموکریٹک رہنماؤں کے درمیان میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرنے سے متعلق مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے دیوار کی تعمیر کے لئےرقم مختص کرنےسے صاف انکارکردیا جس پرصدر ٹرمپ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نےایک ٹویٹ میں ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ قائد چَک شومر کے ساتھ اپنی بات چیت کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔