بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2019

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زار چار ملکی دورے پر

افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکہ کےخصوصی نمائندے زلمے خلیل زادافغان امن عمل میں تیزی لانے کے لئے چار ملکی دورے پر روانہ ہو گئےہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ زلمے خلیل زاداکیس جنوری تک جاری رہنے والے دورے میں پاکستان،بھارت چین اور افغانستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ دوہزارایک سے جاری افغان جنگ کا سیاسی حل چاہتا ہے ۔
دوسری جانب افغان طالبان نے مذاکراتی ایجنڈے سے اختلاف کرتےہوئے آج شروع ہونے والی بات چیت منسوخ کر دی ہے۔ فریقین کے درمیان یہ دو روزہ مذاکرات خلیج کی عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونا تھے۔