بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 09, 2019

بھارت کی ایک بار پھر پاکستان اور مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی

بھارت کی پاکستان اور مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ۔ بھارتی پارلیمنٹ کےایوان زیریں لوک سبھا میں شہریت بل پیش کیا گیا جس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔
بھارتی شہریت کا ترمیمی بل وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیش کیا ۔بل کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھارتی حکومت کو سخت مخالفت اور احتجاج کا سامنا ہے ۔ترنمول کانگریس کے رہنما سوگت رائے نے بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مودی سرکارمذہب کی بنیاد پر پھوٹ ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا کہ بل سے بی جے پی کی مسلمانوں سے نفرت کی بو آتی ہے۔ بی جے پی بھارت کو اسرائیل بنانے کی کوشش نہ کرے ۔ کانگریس نے بھی بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ آسام میں ایک اتحادی پارٹی اس بل کی مخالفت میں بی جے پی اتحاد سے الگ ہوگئی ہے۔