بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 09, 2019

آسٹریلیا میں غیر ملکی سفارتخانوں کو مشتبہ پیکیٹ موصول

آسٹریلیا میں غیر ملکی سفارتخانوں میں ایک ہی دن میں پاکستان سمیت 14 ممالک کے سفارتخانوں کو مشتبہ پیکیٹ موصول ہوا جو کیمیکل پاؤڈر سے بھرا ہوا تھا۔ مشتبہ پیکٹس موصول ہونے کے واقعات آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا اور تجارتی شہر میلبرن میں پیش آئے۔مشتبہ پیکٹس پاکستان کے علاوہ امریکا، جرمنی، اٹلی، بھارت، اسپین، سوئٹزرلینڈ، مصر اور نیوزی لینڈ سمیت 14 ممالک کے سفارتخانوں کو موصول ہوئے۔ کئی ممالک کے سفارتخانوں کو خالی کروالیا گیا۔مشبہ پیکٹس سے سفارتخانوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔