کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 09, 2019

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
آصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کیا گیا جبکہ محمد عامر، حسین طلعت اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم میں سرفرازاحمد (کپتان) ،بابراعظم،فہیم اشرف ،فخرزمان ،حسن علی ،حسین طلعت ،عمادوسیم ،امام الحق،محمدعامر،محمدحفیظ،محمدرضوان،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود،شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز19 ، 22 ، 25 ، 27 اور 30 جنوری کو ہونگے۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلیں گی۔