تفریح

  • تفریح
  • Jan 08, 2019

نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کیپٹن مارول کا نیا ٹریلرجاری

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کیپٹن مارول کا نیاٹریلرجاری کر دیا گیا ۔
اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے ۔فلم میں پہلی بار ایک خاتون کو سپر ہیرو کے طور کپٹن مارول بنایا گیا ہے۔اس فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاء شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔