بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 16, 2018

میزائل پروگرام پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں:جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف ملکی دفاع کے لئے ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوحہ فورم 2018کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف نے ملکی دفاعی پروگرام کے خلاف امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو اپنے ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں سے ملکی پالیسیوں اور دوسرے ممالک سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔