موسم

  • موسم
  • Dec 16, 2018

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ملتان ۔خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ قومی شہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متا ثر ہے۔۔ ملتان، خانیوال، ساہیوال، ہڑپہ اوردیگرشہرشدید دھندکی لپیٹ میں ہیں۔