ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Dec 16, 2018

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو چا ر سال بیت گئے۔ آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کونشانہ بنایا تھا۔ شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں۔اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔مختلف سیمینارز اور تقریبات میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔