کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 15, 2018

ملتان میں قومی ٹی ٹونٹی کپ

ملتان میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےگیارہویں میچ میں فاٹا نےملتان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےایونٹ کے گیارہویں میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنائے۔محمد محسن نے چھپن رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں فاٹا نے مطلوبہ ہدف انیس اعشاریہ دو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فاٹا کی طرف سے سمیع اللہ جونئیر نے اٹھاون رنز بنائے۔
ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں ۔