کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 15, 2018

اسلام آباد:خواتین پارلیمنٹیرئنز, میڈیا رپورٹرز کا دوستانہ کرکٹ میچ

خواتین پارلیمنٹیرئنز نے خواتین میڈیا رپورٹرز کو دوستانہ کرکٹ میچ میں سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام آباد کے پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میڈیا رپورٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تینتالیس رنز بنائے۔
جواب میں خواتین پارلیمینٹیرینز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں ہمت کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ایسے ایونٹس کے انعقاد سے صحت مندانہ تفریحی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے بہتر سوچ کو اپنانا ہو گا۔
آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔