کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 14, 2018

قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئی ۔
قومی ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کل سے کرے گی ۔ شاہین پروٹیز کے خلاف طویل دورے کے دوران تین ٹیسٹ پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلیں گے ۔ پاکستان ٹیم دورے کا آغاز انیس دسمبر سے پریکٹس میچ سے کرے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا ۔