قومی

  • قومی
  • Dec 06, 2018

صدرڈاکٹرعارف علوی کا بچوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں خود انحصاری پرمشتمل معاشرے کاقیام ممکن بناناہے،بچوں پرتشدد کی روک تھام کیلئےآگاہی پیدا کرنے کے علاوہ بچوں اوران کےوالدین کی تربیت کی ضرورت ہے،میڈیااس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
وہ اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے-
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یکساں بنیادوں پرتعلیم ،صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے نظام کو فروغ دینا ہے، یتیموں کےحقوق کے تحفظ میں معاشرے کو بھی حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دولہا اور دلہن کا شادی سے پہلے ٹیسٹ کرانے سے تھلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے، اس سلسلے میں علماء سے رائے لیں گے۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔
اس سے قبل صدر مملکت نے تھیلیسیما سینٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔