قومی

  • قومی
  • Dec 06, 2018

برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے, وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہا ہے کہ غربت کا خاتمہ حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
انہوں نے یہ بات لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر ارکان پارلیمان سے ملاقات میں کہی۔
وزیر اطلاعات نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تحریک انصاف کی حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔
خطے کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےچودھری فواد حسین نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سےکرتار پور راہداری کا آغاز ایک اہم اقدام ہے،بھارت سے بھی ایسے ہی مثبت رویے کی توقع کرتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے ۔ ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑ ھ رہے ہیں ۔
ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے 26 ملکوں میں پاکستانی دولت کو تلاش کیا ہے ۔ لندن میں بھی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موث بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے ۔۔۔
ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کو مالی بحران کا سامنا ہے ۔