قومی

  • قومی
  • Dec 06, 2018

صدرمملکت سے تیونس اور کینیا کے سفیروں کی ملاقات

صدرڈاکٹر عارف علوی سے تیونس اور کینیا کے سفیروں نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئےصدرمملکت نے کہا کہ پاکستان براعظم افریقہ کے ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی اور کاروباری تعلقات کومضبوط بنانا چاہتا ہے۔
تیونس کےسفیرعدیل العربی سے بات چیت میں صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تیونس کے ساتھ ہمارے مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں جن کوپاکستان انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
کینا کے ہائی کمشنرپروفیسر جولیس کیبٹ سے گفتگو میں صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کے کینیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئےسرکاری اور نجی کاروباری وفود کے تبادلےانتہائی ضروری ہیں۔