کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 06, 2018

یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ، مبارکباد کے پیغامات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ، سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے یاسر شاہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کے کارنامے نے قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا۔ میڈیا یاسر شاہ کو ان کی شاندار کامیابی کے مطابق نمایاں کرے۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں یاسر شاہ کا مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ صوابی کے قابل فخر سپوت ہمارے ہیرو ہیں۔
چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ یاسر شاہ ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی بولر ثابت ہوئے ہیں۔82 سال پرانا ریکارڈ توڑنا غیرمعمولی کارنامہ ہے۔یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کے لیے فخر کا باعث ہے۔