کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 06, 2018

ابوظبی کرکٹ ٹیسٹ کے 4دن مکمل

’’کین ولیمسن‘‘ اور’’ ہنری نکولز‘‘ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ابوظبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ کو میچ میں ایک سو اٹھانوے رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے چھبیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی تو مجموعی سکور میں مزید گیارہ رنز کے اضافے کے بعد ’’سمر ویل‘‘ یاسر شاہ شکار بنے۔یہ یاسر شاہ کی دو سو ویں وکٹ تھی۔ساٹھ کے مجموعی سکور پر راس ٹیلرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔چار وکٹیں گرنے کے بعد ’’کین ولیمسن‘‘ اور’’ ہنری ۔نکولز‘‘ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو مشکلات سے نکالا۔دونوں کے درمیان ناقابل شکست دو سو بارہ رنز کی شراکت قائم ہوئی۔’’کین ولیمسن‘‘ نے انیس ویں سنچری سکور کی ۔ولیم سن ایک سو انتالیس اور’’ہنری نکولز‘‘ نوے رنز پر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں دو،دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے دو سو چوہتر اور پاکستان نے تین سو اڑتیس رنز بنائے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔