کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 06, 2018

کراچی:ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ

ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے۔
افتتاحی میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو سو پچیس رنز سے ہرا دیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھیاسٹھ بنائے۔ اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئےسنچریاں سکور کیں۔ صاحبزادہ فرحان ایک سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انکی اننگز میں پندرہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔علی عمران نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی کی مدد سے ایک سو سات رنز کی اننگز کھیلی۔خوشدل شاہ تراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں محمد الیاس کی ہیٹ ٹرک کے باعث ہانگ کانگ کی ٹیم چونتیس اوورز میں صرف ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ شاہد واصف نے انسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد الیاس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پہلے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کو ستانوے رنز سے ہرا یا۔