بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 07, 2018

ایران: چابہارشہر میں خودکش کار بم دھماکہ

ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار میں خودکش کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکہ پولیس سٹیشن کے قریب ہوا جس سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دھماکے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔