بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 07, 2018

کابل میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا

افغانستان کے مرکزی صوبے کابل میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد اکتوبر میں کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو افغانستان کے لیے ایک زور دار دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ افغان الیکشن کمیشن نے اس کی متعدد وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی تھی۔ اس صوبے میں دس لاکھ سے زائد افغان شہریوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ دوبارہ انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔