بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 04, 2018

1947 میں تقسیم ہند کے وقت کرتار پور کو پاکستان کے حوالے کرنا کانگریس کی بہت بڑی غلطی تھی : بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کرتار پور کو پاکستان کے حوالے کرنا کانگریس کی بہت بڑی غلطی تھی۔بھارتی وزیراعظم نے انتخابی ریلی میں کہا 1947میں کانگریس رہنماوں کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کےحصے میں چلاگیا۔اس وقت کے کانگریسی لیڈروں کو کرتار پور کی اہمیت کا احساس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کانگریس سے یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ 70 سال میں انہوں نے کرتار پور راہداری کیوں نہیں کھلوائی۔