بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 04, 2018

ایران تیل کی برآمد جاری رکھے گا:صدرحسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کو تیل برآمد کرنے سے نہیں روک سکتا۔
ایران کے شمالی شہر "شہرود" میں تقریب سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ ایران تیل کی برآمد جاری رکھے گا۔اگر امریکہ نے کبھی ایرانی تیل کی برآمد روکنا چاہی تو خلیج فارس سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ خطے میں ایران کے اقتصادی تعلقات بھی متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔