بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 04, 2018

قطر کاجنوری 2019سے اوپیک سے علیحدہ ہو جانے کا اعلان

قطر نےجنوری دوہزارانیس سے اوپیک سے علیحدہ ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔
قطر کے وزیرتوانائی سعد الکعبی نے دوحہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’اوپیک سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ قطر آئندہ برسوں میں قدرتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اپنی تمام تر توجہ اس پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی حکومت نے اپنے فیصلے سے متعلق اوپیک کو آگاہ کر دیا ہے۔قطر انیس سو اکسٹھ سے اوپیک کا رکن چلا آرہا ہے۔